جے یو آئی کے زیر اہتمام لاڑکانہ میں منعقد سالانہ شہید اسلام قومی کانفرنس کی تیاریاں عروج پر

جمعہ 26 نومبر 2021 18:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) جے یو آئی کے زیر اہتمام لاڑکانہ میں منعقد سالانہ شہید اسلام قومی کانفرنس کی تیاریاں عروج پر،جے ٹی آئی یونٹ شہید اسلام کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد ،مختلف مقامات پر گشت ،فضاء جے یوآئی کے نعروں سے گونج اٹھی ، شہید اسلام قومی کانفرنس ایک یادگارو تاریخ ساز ثابت ہوگی،رہنماؤں کا اظہار خیال تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے زیر اہتمام لاڑکانہ میں کل(آج) منعقد سالانہ شہید اسلام قومی کانفرنس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہے جے یو آئی اور اسکی ذیلی تنظیموں کی جانب سے سندھ کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی ریلیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے گذشتہ روز جمعیت طلباء اسلام یونٹ شہید اسلام قریشی گوٹھ نیو تعلقہ سکھر کے زیر اہتمام جامعہ محمودیہ قریشی گوٹھ میں ریلی کا انعقاد کیا گیا اور مختلف مقامات پر گشت کرتے ہوئے جے یوآئی کے نعرے لگائے نعروں سے فضاء گونج اٹھی شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں پرچم نبوی و کانفرنس کے حوالے سے بینرز اٹھا رکھے تھے ریلی کی قیادت جے ٹی آئی یونٹ شہید اسلام کے رہنما قاری غلام معاویہ ،قاری مسرور بلوچ،جے یوآئی یونٹ شہید اسلام کے مولانا احسان اللہ عباسی،جامعہ محمودیہ کے مہتمم مولانا غلام اللہ بروہی، غلام محی الدین قریشی ،اویس شیخ،سعید احمد و ودیگر کررہے تھے کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے مذکورہ رہنما?ں کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام لاڑکانہ میں منعقدسالانہ شہید اسلام قومی کانفرنس ایک یادگار و تاریخ ساز کانفرنس ثابت ہوگی اس کانفرنس میں جے یو آئی کے قائد و سربراہ پی ڈی ایم امام انقلاب حضرت مولانا فضل الرحمن سمیت جے یو آئی کے مرکزی و صوبائی قائدین ،ذیلی تنظیموں کے عہدے دار سمیت ملک بھر بلخصوص سندھ سے کے تمام شہروں سے لاکھوں کارکنان شرکت کرینگے اور شہید اسلام علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو دینی و سماجی خدمات کے اعتراف میں زبردست خراج عقیدت پیش کرینگے اور عوامی حقوق کیلئے موجودہ نااہل حکومت کو واضع پیغام دینگے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں