سکھر میں ڈاکٹروں کی ہڑتال نے کم سن بچے کی جان لے لی

جمعرات 14 فروری 2019 18:49

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) سکھر میں ڈاکٹروں کی ہڑتال نے کم سن بچے کی جان لے لی، والدین کو غشی کا دورہ، دیگر بچے اسپتال میں داخل ہیں ان کا تو خیال کرلیں، بچے کے ورثاء تفصیلات کے مطابق سکھر سول اسپتال میں جاری ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی گذشتہ دو روز سے جاری کام چھوڑ ہٹرتال نے ایوب گیٹ سکھر کے مکین مزمل انصاری کے چھ ماہ کے ننھنے بچے مرتضی کی زندگی کا چراغ گل کر دیا ،بچے کی والدہ پر غشی کیدورے پڑنے شروع ہو گئے۔

(جاری ہے)

جانبحق ہونے والے بچے کے والد مزمل نے میڈیا کو بتاتے ہوئے الزام عائد کیا کے گذشتہ رات معمولی بخار میں اسے علاج کیلئے داخل کرایا گیا صبح بچے کی طیعت مزید خراب ہونے پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سے رجوع کیا لیکن ہٹرتال کے باعث کسی نے توجہ نہ دی لاپرواہی کے باعث بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے میرا بچہ فوت ہو گیا ہے۔نوٹس لیکر انصاف و تحفظ کیا جائے۔ بچے کے ورثاء کا کہنا تھا کہ اللہ ہے ہمارے ساتھ تو ہوگیا لیکن اسپتال میں دوسرے بچے بھی ہیں ان کا تو خیال کیا جائے ڈاکٹرز کے پیٹ میں اپنا درد ہے تو وہ کہاں سے دیکھیں گے بچوں کو۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں