سکھر ایوانِ صنعت و تجارت نے ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کو سی سی ٹی وی کیمرے فراہم کردیئے

پیر 18 مارچ 2019 22:19

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) سکھر شہر میں نگرانی کے مئوثر انتظامات اور امن و امان کی بہترین صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے سکھر ایوانِ صنعت و تجارت نے ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کو سی سی ٹی وی کیمرے فراہم کردیئے ۔ کچھ عرصہ قبل ڈپٹی کمشنر سکھر غلام مرتضیٰ شیخ کی زیرِ صدارت کاروباری ، رہائشی اور صنعتی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔

اس موقع پر ایوان کی جانب سے 50 سی سی ٹی وی کیمرے فراہم کئے جانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

(جاری ہے)

سی سی ٹی وی سماج دشمن سرگرمیوں پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرینگے۔ پولیس مرکزی کنٹرول سینٹر میں نگرانی کیلئے متعین پولیس کا عملہ سی سی ٹی وی کی مدد سے مشتبہ افراد کی سرگرمیوں سے بروقت آگاہ رہے گا۔کسی بھی حادثے یا غیر معمولی واقعے کی تحقیقات میں سی سی ٹی وی ریکارڈنگ سے بھی مدد لی جائیگی۔ایوان کی جانب سے قائمہ کمیٹی برائے امن و امان / پولیس لائژن کے رُکن محمد یعقوب ملک نے سیکریٹری ایوان آصف محمود ملک کے ہمراہ ایس ایس پی سکھر سے ملاقات کے دوران کیمرے اُن کے حوالے کئے ۔ایس ایس پی نے ایوان کے جذبہ ئِ تعاون کو سراہتے ہوئے سکھر ایوانِ صنعت و تجارت کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں