ضلع خیرپور میں ایڈز مریضوں کی تعداد میں اضافہ ،مریضوں کی تعداد 469 ہو گئی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 17:34

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ضلع خیرپور میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک طور پر اضافہ ہورہا ہے، محکمہ صحت کی جانب سے کوئی نوٹس نہیںلیا جا رہا ۔ضلع خیرپور میںایڈز کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 469 ہو گئی، یہ بات خیرپور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ انٹر گرو پ خیرپور کے رہنماؤں ظہیر انصاری ، خالدہ ریاض، قرة العین ، مشتاق آریجو نے بتائی، انہوںنے کہا کہ ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ کے باوجود محکمہ صحت کی جانب سے کوئی نوٹس نہیںلیا جا رہا ۔

(جاری ہے)

ضلع میںایڈز کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 469 ہو گئی، جن میں 167 مریض سینٹرل جیل خیرپور کے قیدی ہیں، ڈی ایچ او خیرور سے ملاقات کر کے انہیں تفصیل سے آگاہ کیا گیا ہے،انہوںنے بتایاکہ ضلع میں ایڈز کنٹرول روگرام کو بند کیا جا چکا ہے جس کے باعث ایڈز کے مریضوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے،، سماجی تنظیمیں اس ضمن میںسخت تشویش میں مبتلا ہیں، لاڑکانہ کے بعد خیر پور ضلع میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، حکومت سندھ کو فوری نوٹس لینا چاہیے، انہوںنے مطالبہ کیا کہ ضلع خیرپور میں بھی دیگر اضلاع کی طرح ایڈز کنٹرول پروگرام شروع کیا جائے تاکہ ایڈز کے مرض کو بڑھنے سے روکا جا سکے اور ایڈز کے مریضوں کو علاج کی سہولت حاصل ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں