ڈی سی سکھر کا مختلف دیہاتوں کا دورہ، پڑتا ل کے کام میں سست رفتاری پر اظہار برہمی

منگل 22 اکتوبر 2019 20:17

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء)ڈپٹی کمشنر سکھر غلام مرتضیٰ شیخ نے نیو تعلقہ سکھر کی مختلف دیہاتوں کا دورہ کرکے خریف کی فصلوں اور تپیداروں کیجانب سے جاری پڑتال کے کام کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران نیو سکھر تعلقہ کے اسسٹنٹ کمشنر اور مختیارکار کی جانب سے ڈی سی سکھر کو خریف کی فصلوں، پڑتال اور ریکوری کی کارکردگی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سکھر نے پڑتال کے کام میں مصروف عملے کو خبردار کیا کہ پڑتال کے کام میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی اور کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔انہوں نے ریونیو افسران پر زور دیا کہ پڑتال کے کام میں آبادگاروں اور اور زمینداروں کے ساتھ قریبی رابطہ قائم کیا جائے اور ریکوری میں سستی نہ کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ تمام تپیدار اپنے علاقوں میں پڑتال کے عمل کو یقینی بنائیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں