ایوانِ صنعت وتجارت غیر قانونی درآمدی تجارت کی حوصلہ شکنی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، محمد عامر فاروقی

پیر 20 جنوری 2020 23:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء)سکھر ایوانِ صنعت وتجارت غیر قانونی درآمدی تجارت کی حوصلہ شکنی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ان خیالات کا اظہار ایوان کی قائمہ کمیٹی برائے کسٹمز کے چیئرمین محمد عامر فاروقی نے کسٹم حکام کی جانب سے ضبط شدہ مال کو نذرِ آتش کئے جانے کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔

صدرِ ایوان محمد رضوان الحق ملک کی جانب سے چیئرمین کمیٹی کے ساتھ سیکریٹری جنرل ایوان آصف محمود ملک ایوان کی نمائندگی کیلئے موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کلیکٹر آف کسٹمز عمران رسول، ڈپٹی ڈائریکٹرکسٹمز انٹیلی جینس اینڈ انویسٹی گیشن محمد رضا نقوی اور ڈپٹی کلیکٹر کسٹمز ہیڈ کوارٹر حیدرآباد عادل و دیگر حکام موجود تھے۔

(جاری ہے)

اسمگلڈ ضبط شدہ سامان بشمول پان پراگ، گٹکا، مضرِ صحت چھالیہ ، ادویات ، آتش گیر مادہ وغیرہ کونذرِ آتش کئے جانے سے پہلے مختلف سرکاری محکموں کے نمائندگان اور صحافیوں کو سامان کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

ضبط شدہ شراب کی بوتلیں سرِ عام توڑ کر ضائع کردی گئیںبعد ازاں ڈپٹی کلیکٹر کسٹمز عمران رسول نے سامان کو نذرِ آتش کرنے کا فریضہ انجام دیا۔ واضع رہے کہ سکھر ایوانِ صنعت و تجارت کسٹمز ڈپارٹمنٹ کے ساتھ غیر قانونی درآمدی سامان کیخلاف کارروائی میں کسٹمز حکام کے شانہ بشانہ شریک ہے۔ صدرِ ایوان محمد رضوان الحق ملک مختلف مواقع پر ایوان کا مئوقف واضع کر چکے ہیں کہ ایوان غیر قانونی تجارت کے خلاف ہے جبکہ قانونی تجارتی مواقع کو فروغ دینے میں اپنا فعال کردار انجام دیتا رہیگا۔سکھر ایوانِ صنعت و تجارت غیر قانونی مال کو نذرِ آتش کئے جانے کو سراہتا ہے کیونکہ اس سے اسمگلنگ کے رجحان کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں