رشوت ستانی کیخلاف سول سوسائٹی کا احتجاج

پیر 17 فروری 2020 23:54

سکھر 17فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) سکھر کی سول سوسائٹی کے زیر اہتمام شہریوں کی بڑی تعداد سکھر کے سرکاری محکموں میں افسران و عملے کی جانب سے مبینہ رشوت کی وصولی کیخلاف غریب آباد چوک پر سول سوسائٹی کے نمائندگان اشفاق بھٹی ،وقار علی سومرو ،عبدالحمید شیخ و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا، شہریوں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بالا حکام سے محکمہ روینیو ڈپارٹمنٹ میں عرصہ دراز سے ہونے والی کرپشن کا نوٹس لیکر ملوث رجسٹرار اور عملے کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا،

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں