سکھر قرنطینہ سینٹر میں مزید 56 افراد کے ٹیسٹ نیگیٹو آگئے، گھر بھیجنے کی تیاریاں

جمعرات 9 اپریل 2020 19:57

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) سکھر قرنطینہ سینٹر میں مزید 56 افراد کے ٹیسٹ نیگیٹو آگئے، گھر بھیجنے کی تیاریاں، قرنطینہ سے اب تک 1018 افراد گھروں کو جاچکے 117 افراد موجودتفصیلات کے مطابق سکھر قرنطینہ سینٹر میں گذشتہ دنوں تفتان بارڈر سے لائے گئے افراد میں سے مزید 56 افراد کے ٹیسٹ نیگیٹو آگئے ہیں اور انہیں بھی انتظامیہ کی جانب سے ان کے گھروں کو بھیجنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں قرنطینہ سینٹر میں گذشتہ دنوں چار مراحل میں 1135 افراد کو تفتان بارڈر سے لاکر رکھا گیا تھا جس میں سے مختلف اوقات میں 1018 افراد صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں تاہم 117 افراد موجود ہیں جن میں سے 86 افراد کرونا کے مرض میں مبتلا تھے اور 27 نارمل جبکہ 4 کے ٹیسٹ آنا باقی ہیں تاہم اب ان 117 میں سے 56 کے ٹیسٹ نیگیٹو آئے ہیں جن کو بھی گھر بھیجنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور ان کی روانگی کے بعد قرنطینہ میں موجود افراد کی تعداد باقی 61 رہ جائے گی سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اور سکھر کے لیے کرونا کے حوالے سے مقرر سندھ حکومت کے فوکل پرسن سید اویس قادر شاہ نے بھی 56 افراد کے ٹیسٹ نیگٹو آنے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ایک اور اچھی خبر قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سکھر قرنطینہ سینٹر ملک کا واحد مرکز ہے جہاں سے اتنی بڑی تعداد میں لوگ صحتیاب ہوئے ہیں ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے قرنطینہ میں رہنے والوں کی خدمت کی ان کا کہنا تھا کہ 56 افراد کو بھی ان کے گھروں کو بھیجنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں