کمشنر سکھر کی زیر صدارت اجلاس ، منشیات کی روک تھام کیلئے فیصلے

بدھ 24 اپریل 2024 16:42

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) کمشنر سکھر ڈویژن کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر میں منشیات کے پهیلاو كو روکنے کیلئے غور کیا گیا ۔ بدھ کو کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تعلیمی اداروں میں آئس سمیت تمام خطرناک منشیات کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے حوالے سے مسائل کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں ڈی آئی جی سکھر عبدالحمید کھوسو، سکھر ڈویزن کے ایس ایس ایس پیز, ڈی سیز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اس بڑھتے ہوئے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی فوری ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمشنر سکھر ڈویزن ڈی آئی جی سکھر کے تعاون سے تعلیمی اداروں کے اندر اور باہر منشیات کو پھیلانے اور فروخت کرنے کے ذمہ دار ڈرگ مافیا کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے مشترکہ آپریشن کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

اس میں متعدد قانون نافذ کرنے والے ادارے شامل ہوں گے جو مل کر انٹیلی جنس شیٸرنگ اور منشیات کی سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے مشترکہ آپریشن کریں گے۔ اجلاس میں عوام بالخصوص نوجوانوں کو درپیش منشیات کے خطرات سے آگاہ کرنے کے لیے آگاہی پروگرام شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں