ذ*تعلیمی اداروں میںمنشیات کے پھیلائو پر قابو پانے کے حوالے سے اہم اجلاس

بدھ 24 اپریل 2024 20:00

5سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) کمشنر سکھر ڈویژن فیاض حسین عباسی کی زیر صدارت کمشنر آفس کے کانفرنس ہال میں تعلیمی اداروں میں آئس سمیت تمام خطرناک منشیات کے پھیلائو پر قابو پانے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی سکھر عبدالحمید کھوسو، سکھر ڈویزن کے ایس ایس ایس پیز, ڈی سیز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں اس بڑھتے ہوئے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی فوری ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

کمشنر سکھر ڈویزن ڈی آئی جی سکھر کے تعاون سے تعلیمی اداروں کے اندر اور باہر آئس ودیگر منشیات کو پھیلانے اور فروخت کرنے کے ذمہ دار ڈرگ مافیا کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے مشترکہ آپریشن کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ اس میں متعدد قانون نافذ کرنے والے ادارے شامل ہوں گے جو مل کر انٹیلی جنس شییرنگ اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے مشترکہ آپریشن کریں گے۔ اجلاس میں عوام بالخصوص نوجوانوں کو درپیش منشیات کے خطرات سے آگاہ کرنے کے لیے آگاہی پروگرام شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں