وفاقی محتسب ریجنل ہیڈ سکھر نے غریب خاتون كو پنشن کی ادائگی كروادی

پیر 13 مئی 2024 22:40

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) وفاقی محتسب اعلیٰ ریجنل ھیڈ سکھر نے ایک بے بس خاتون کو والد کے پنشن کی ادائگی كرادی ۔ وفاقی محتسب اعلی ریجنل ہیڈ سکھر سید محمود علی شاھ نے ایک مجبور اور بے سھارا خاتوں مریم کا مسئلا حل کیا اور اس کو اپنا حق دلوایا ہے ۔ وفاقی محتسب ریجنل دفتر سکھر کے مطابق مسمات مریم کے والد پاکستان پوسٹ آفیس کے ملازم تھے جس کی فوتگی کے بعد خاندان بے سھارا ہو گیا ، مریم کے والد کے گذر جانے کے بعد وه فاکہ کشی کا شکار ہو گئی تھی ، دوسری طرف ڈپارٹمینٹ پاکستان پوسٹ آفیس نے بھی منہ پھیر لیا تھا ۔

(جاری ہے)

ڈپارٹمینٹ نے فیملی پینشن ، رٹائرمینٹ اور منتھلی پینشن کی ادائیگی بھی نہیں کی تھی، مریم نے محکمہ پاکستان پوسٹ آفیس کی ہر آفیس کے چکر کاٹے پر ادارے نے تدارک نہیں کیا ، مسمات مریم نے وفاقی محتسب اعلیٰ ریجنل ھیڈ آفیس سکھر میں شکایت درج کی جس بعد قانونی پراسیس تحت وفاقی محتسب اعلیٰ ھیڈ سکر سید محمود علی شاھ نے مسمات مریم کے حق میں فیصلا سنایا ، ادارہ پاکستان پوسٹ آفیس مریم کے والد کی ریٹائرمینٹ اور منتھلی پینشن سمیت چار لاکھ تیس ہزار چیک دلوایا گیا ، مسمات مریم نے وفاقی محتسب اعلیٰ اعجاز احمد قریشی صاحب کو اور ریجنل ھیڈ سکر سید محمود علی شاھ کو دعائیں دی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں