وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر ریجنل ہیڈ سید محمود علی شاہ نے تحصیل ٹھیڑہی ضلع خیرپور کے کاروباری حافظ عبد الحلیم میمن اور سیپکو ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مسئلہ حل

منگل 14 مئی 2024 21:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر ریجنل ہیڈ سید محمود علی شاہ نے تحصیل ٹھیڑہی ضلع خیرپور کے کاروباری حافظ عبد الحلیم میمن اور سیپکو ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مسئلہ حل کیا ، حافظ عبدالحلیم کو پیمینٹ7,16,000روپے واپس دلوائے۔ وفاقی محتسب اعلیٰ ہیڈ سید محمود شاہ نے درخواست گذار اور محکمہ سیپکو ، دونوں طرف کی باتیں سنی اور فریادی کے حق میں فیصلہ سنایا ، تین سال قبل کاروباری شخصیت حافظ عبدالحلیم میمن نے بجلی کا ٹرانسفارمر لینے کے لیئے سیپکو ایس ڈی او ، اور ایکسئن خیرپور کی رہنمائی لیتے ہوئے قانونی پراسز تحت ڈمانڈ ڈرافٹ بھر کے پیمینٹ ادا کی ، جس کے بعد حافظ عبدالحلیم میمن کو ٹرانسفارمر لگا کے نہیں دیا گیا ، کافی وقت گذر جانے کے بعد اور سیپکو آفیس کے چکر کاٹنے کے بعد حافظ عبدالحلیم کو نا ٹرانسفارمر ملا نہ ہی پیمینٹ واپس ملی۔

(جاری ہے)

کاروباری شخصیت حافظ عبدالحلیم میمن آخری امید لے کر وفاقی محتسب اعلیٰ ریجنل ہیڈ آفیس میں انصاف کے لیے درخواست دی، جس کے بعد وفاقی محتسب اعلیٰ ڈویزنل ہیڈ سید محمود شاھ نے قانونی پراسز تحت دونوں طرف کی باتیں سنی اور قانونی طرح بیانات اور ثبوتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ دیا کے حافظ عبدالحلیم میمن کو محکمہ سیپکو ڈمانڈ ڈرافٹ کے ادا کیے گئے پیسے سات لاکھ سولہ ہزار حافظ عبدالحلیم میمن کو واپس ادا کرگا ، اس طرح حافظ عبدالحلیم میمن سمیت دیگر انصاف کے منتظرین کے چہرے پر خوشی نظر آئی اورانہوں نے وفاقی محتسب اعلیٰ ہیڈ سکھر ریجن سید محمود شاہ ودیگر بالا حکام سے اظہار تشکرکیا۔#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں