نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے دور رکھنے اور منشیات کی سرکوبی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنا ہونگے،انور منگی

منگل 14 مئی 2024 21:26

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس سکھرکے ڈپٹی ڈائریکٹرانور منگی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے دور رکھنے اور منشیات کی سرکوبی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنا ہونگے، منشیات فروخت کندہ کسی بھی رحم کے مستحق نہیں ہے منشیات ایک زہر ہے اور نوجوانوں کو اس کے استعمال سے روکنا اور منشیات فروشوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیاان کامزید کہنا تھا کہ محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، سیکریٹری ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نارکوٹکس سندھ،ڈائریکٹر ایکسائیز سکھر اقبال لغاری کی خصوصی ہدایات پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات سندھ کی جانب سے سندھ بھر بلخصوص سکھر میں منشیات فروشوں اور سماجی برائیوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، متعلقہ محکمے کے ساتھ ساتھ والدین اور سماج میں مقام رکھنے والے تمام افراد کی یہ زمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے نوجوانوں کو منشیات کے استعمال اور کاروبار پر گہری نظر رکھیں، سکھر اضلاع میں کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور انشاء اللہ یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں