ایس ایس پی امجد شیخ کو سکھر میں تعینات کردیاگیا ، نوٹیفکیشن جاری ، شہری و سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر

جمعرات 16 مئی 2024 19:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) ایس ایس پی امجد شیخ کو سکھر میں تعینات کردیاگیا ، نوٹیفکیشن جاری ، شہری و سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر ، تعیناتی کو شہر سکھر کے امن قیام کیلئے خوش آئند قرار دیے دیا ، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ آف سندھ پولیس ڈپارٹمنٹ آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن و سیکریٹری پولیس ڈپارٹمنٹ کے لیٹر نمبر6392-6410کے جاری نوٹیفکیشن زریعے ایس ایس پی سکھر عابد علی بلوچ کا سکھر سے تبادلہ کر کے انہیں کراچی رپورٹ کر کے ان کی جگہ ایس ایس پی امجد شیخ کو سکھر میں تعیناتی کا آرڈر دیا گیا جبکہ دادو کے ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ علی کو حیدرآباد تعینات کیا گیا اسی طرح ڈاکٹر فرخ علی کو ڈسٹرکٹ دادو کا بھی اضافی چارچ سونپا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

شہر سکھر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر ایس ایس پی امجد علی شیخ کی تعیناتی پر شہری و سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے ایس ایس پی امجد شیخ کی سکھر تعیناتی کا امن قیام کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے ۔واضع رہے کہ ایس ایس پی امجد شیخ سکھر میں بطور ایس ایس پی اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں اور ان کی انتھک محنت و لگن سے پولیس ڈپارٹمنٹ سکھر نا صرف ترقی کی جانب گامزن ہوئی بلکہ تھانوں پر بھی عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہوا تھا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں