غیر قانونی طریقے سے بجلی چلانے نہیں دیں گے جو بجلی چلائے گا اسے بل بھی بھرنا پڑے گا ،سعید احمد ڈواچ

ہفتہ 18 مئی 2024 23:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) سکھرالیکٹرک پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سعید احمد ڈواچ نے کہا ہے کہ اب کسی کو غیر قانونی طریقے سے بجلی چلانے نہیں دیں گے جو بجلی چلائے گا اسے بل بھی بھرنا پڑے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سندھ کے تیسرے بڑے شہر کو لوڈشیڈنگ فری سٹی بنانے کے لیے سیپکو کی جانب سے دن رات کام کیا جارہا ہے اس وقت تک سکھر کے چھیالیس میں سے ستائیس فیڈرز کولوڈشیڈنگ فری کردیا گیا ہیباقی فیڈرز پر بھی کام جاری ہیوہاں پربجلی چوری روکنیکیلیے میٹر سیکیورئنگ سمیت دیگراقدامات کییجارہے ہیں تاہم کچھ معاملات ہیں جن کو ضلع و ڈویڑنل انتظامیہ کے ساتھ مل کرکام کررہیہیں ان کا کہناتھاکہ بجلی چوری میں ملوث کسی شخص کیساتھ کوئی رعایت نہیں کی جارہی ہے اور نہ ہی بجلی چوری روکنے کے لییغریب یابااثر کی کوئی تفریق رکھی گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ بجلی چوری ایک قومی جرم ہے جس پرمعافی نہیں مل سکتی بجلی چوری کے خلاف کاروائیوں میں ملوث ہونے پر سیپکو کے افسران اور عملے کے خلاف بھی کاروائی کی گئی ہے نہ صرف انہیں معطل کیا گیا ہے بلکہ ان کے خلاف ایف آئی اے کو بھی کیسز بھیجے گئے ہیں قبل ازیں صحافیوں نے انہیں عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد بھی پیش کی۔

#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں