ہیٹ ویو کی لہر، سکھر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مختلف مقامات پر ریلیف کیمپس قائم

منگل 21 مئی 2024 23:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2024ء) ہیٹ ویوز و ہیٹ اسٹروک کی لہر کے امکانات کے پیش نظر سکھر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مختلف مقامات پر ریلیف کیمپس قائم کئے جارہے ہیںگذشتہ روز سکھر کے مختلف علاقوں نیو گوٹھ نزد اقصی مسجد، نمائش چوک قریشی روڈ پرانا سکھر، گلوبل چوک نزد سکھر بیراج پر مزید تین ریلیف کیمپس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں شہریوں کو ٹھنڈے شربت اور پانی فراہم کرنے کیساتھ ساتھ ORS اور ضروری ادویات بھی دستیاب کردی گئی ہیں تاکہ موسم کی شدت سے متاثرہ شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

کیمپس میں میونسپل کمشنر محمد علی شیخ، سینئر آفیسر عابد علی انصاری،ٹائون چیئرمین محمد دین راجپوت ، یوسی چیئرمینز ذاکر بندھانی، حضور بخش میرانی سمیت دیگر بھی موجود رہے اور شہریوں کو آگاہی فراہم کی کہ رواں ہفتے 21 تا 27 مئی تک موسم معمول سے زیادہ گرم رہنے کے امکانات ہیں لہذا دن کے اوقات میں گھروں سے صرف ضرورت کے تحت ہی باہر نکلا جائے اور جسم کو ہیٹ ویو سے بچانے اور ٹھنڈا رکھنے کے لیے خوب پانی پئیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں