سکھر پولیس جرائم کنٹرول کرنے میں ناکام ، بائیک چور سرگرم ، شہری نئی موٹر سائیکل سے محروم

منگل 21 مئی 2024 23:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2024ء) سکھر پولیس جرائم کنٹرول کرنے میں ناکام ، بائیک چور سرگرم ، شہری نئی موٹر سائیکل سے محروم ، شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر ، بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے نیوپنڈ بھوسہ لائن کے رہائشی غلام فرید نئی ہنڈا سی ڈی موٹرسائکل سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

(جاری ہے)

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیو پنڈ تھانہ کی حدود میں واقع بھوسہ لائن کے رہائشی غلام فرید ولد مشتاق احمد کی گھر کے باہر کھڑی ہنڈا سی ڈی 70 ماڈل 2024 کی نئی موٹر سائکل تالا توڑ چور باآسانی لے اڑے اور قانون کے رکھوالے سوتے رہے۔

واقعہ 19 مئی اتوار کو پیش آیا جس میں غلام فرید کے گھر کے باہر کھڑی نئی سی ڈی 70 بائیک کو دو نا معلوم بائیک سوار چوروں با آسانی بائیک چوری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ سکھر میں کرائم وارداتوں میں کئی گناہ اضافہ ہوگیا ہے جبکہ کئی واقعات کی تفصیلات بھی سامنے نہیں آتی ہیں اسٹریٹ کرائم کے واقعات رپورٹ بھی نہیں ہوتے ہیں یہ وڈیوں شہر میں ہونے والے کرائم کی عکاسی کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں