بااثر قبضہ مافیا نے ایڈوکیٹ ایوب مہر کے پلاٹوں پر قبضہ کرلیا،اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل

ہفتہ 25 مئی 2024 23:02

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2024ء) بااثر قبضہ مافیا نے ایڈوکیٹ ایوب مہر کے پلاٹوں پر قبضہ کرلیا ،ایوب مہر کا بالا حکام سے نوٹس لیکر ملوث ملزمان کوگرفتار کرکے پلاٹوں سے قبضے ختم کراکے انصاف و تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے پرانا سکھر کری کواٹر کے رہائشی ایڈوکیٹ محمد ایوب مہر نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سٹی بائی پاس گرین سٹی پراجیکٹ میں اس کے دو پلاٹ نمبرE.833اورD.

(جاری ہے)

87 ہیں جس کی تمام ادائیگی کے بعد پراجیکٹ انتظامیہ سمیت سروئیر عبدالستار بھی نے مجھے قانونی حیثیت سے قبضہ دیا پراجیکٹ کی تمام بقایا جات کلئیر ہونے کے بعد میں نے پلاٹوں تعمیرات (چاردیواری) کا کام شروع کرایا تھا لیکن دو ماہ گذرنے کے بعد ہی پراجیکٹ انتظامیہ کے قبضہ مافیا راؤ شاکر ،سعید غنی مہیسر،حق نواز سومرو ،عبدالستار سومرو ،اختر علی و دیگر نے میرے قانونی پلاٹوں پر تعمیرات مسمار کرکے قبضہ کرنا چاہا اطلاع پر تھانہ ائیر پورٹ پر پولیس نے تین جوابداروں کو گرفتار کیا اور رشوت لیکر انہیں چھوڑ دیا جس پر میں نے بالا افسران اور ایس ایس پی سکھر کو تحریری طور پر شکایات کی کہ وہ ان پلاٹوں کی قانونی حثیت کی شفاف انکوائری کراکے ملوث جوابداروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں جس پر ایس ایس پی نے متعلقہ تھانے کو شکایات دور کرنے کے احکامات دئے ہیں لیکن متعلقہ تھانے کی پولیس بااثر قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کرنے سے گریز کررہی ہے اور نا ہی مجھے انصاف و تحفظ فراہم کیاجارہا ہے الٹا جوابدار مجھے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جو سراسر ظلم و زیادتی ہے اگر مجھے انصاف کیلئے عدالت کا دروزاہ کھٹکھٹانا پڑا تو ضرور جاؤنگا ایڈوکیٹ محمد ایوب مہر نے چیف جسٹس آف پاکستان،آرمی چیف ،وزیر اعظم ،وزیر داخلہ،چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ سکھر،سیشن جج سکھر آئی جی سندھ پولیس،ڈی آئی جی سکھر،ایس ایس پی سکھر،کمشنر سکھر سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں