آفیسرز کلب جیمخانہ سکھر میں اسکوائش کورٹ کا افتتاح

جمعہ اکتوبر 17:34

آفیسرز کلب جیمخانہ سکھر میں اسکوائش کورٹ کا افتتاح
سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) آفیسرز کلب جیمخانہ سکھر میں اسکوائش کورٹ کا افتتاح ہوا، ڈی جی نیب مرزا عرفان بیگ نے افتتاح کیا،بعد ازاں نیب الیون اور جیمخانہ الیون کے درمیان کرکٹ اور بیڈمنٹن شو میچ کھیلا گیا،کرکٹ میچ نیب الیون نے جیت لیا،جبکہ بیڈمنٹن میچ جیمخانہ نے جیت لیا،جیمخانہ کی جانب سے ایس ڈی ایم عدنان نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر نیب محمد فہیم قریشی،ڈائریکٹر نیب عامر بٹ،میئر سکھر ارسلان شیخ،ڈی سی سکھر مرتضی شیخ، ایئر کموڈر یاسر کمال,ایس ڈی ایم عدنان،سیکریٹری آفیسر کلب ڈاکٹر نوید پٹھان،ممبران آفیسرز کلب سکھر ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن سیکریٹری عبدالرحمن،سکھر پرائیوٹ سکول سپورٹس ایسوسی ایشن صدر محسن فاروق،اکاؤنٹس آفیسر منسٹری آف انڈسٹریز اینڈ کامرس محمد وقاص شیخ،ڈی جی ایم پاکولا اسرار بھٹی کے علاوہ بڑی تعداد میں معززین نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments