سکھر ڈویژن ہاکی وومین ونگ کے زیر اہتمام مستحق خواتین میں راشن کی تقسیم

ہفتہ 4 اپریل 2020 16:02

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2020ء) سکھر ڈویژن ہاکی وومین ونگ کے زیر اہتمام مستحق خواتین میں راشن کی تقسیم، سفید پوش مستحق اور بیوہ خواتین کی پریشانی کو دور کرنے کے لئے سکھر ڈویژن ہاکی وومین ونگ نے اپنا کردار ادا کرنا شروع کردیا ہے، وومین ہاکی ونگ کے زیر اہتمام 70سے زائد گھرانوں میں راشن کی تقسیم کا عمل شروع کیا ہے، اس حوالے سے وومین ہاکی ونگ کی پریزیڈنٹ فائزہ قریشی، سیکریٹری فضیلہ بھٹی و دیگر نے بتایا کہ روزانہ اجرت پر کماکر کھانے والے افراد کا ان دنوں شدید برا حال ہے، حکومت سندھ کیجانب سے مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کی شفافیت نہ ہونے کی وجہ سے وومین ہاکی ونگ کی چند کھلاڑیوں نے ایک ٹیم تشکیل دی ہے ، مستحق اور بیوہ خواتین کی لسٹ ترتیب دے کر سکھر کی مختلف یوسیز میں ان کے گھروں تک ایک ماہ کا راشن فراہم کررہی ہیں، انہوں نے بتایا کہ سیاسی افراد کے علاوہ کھلاڑیوں کو بھی چاہیے کہ وہ وومین ہاکی ونگ کی طرح ان مستحق بیوہ خواتین کی مدد کے لئے آگے بڑھیں اور پنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

فضیلہ بھٹی نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس سے بچائو کے لئے ہماری گھر گھر جانے والی ٹیمیں ان خاندانوں کو احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کررہی ہیں کہ وہ گھروں میں محدود رہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں