سکھر میں شہید کہاف لیگ فٹبال ٹورنامنٹ سیزن ٹو کا انعقاد

پیر 28 نومبر 2022 15:41

سکھر میں شہید کہاف لیگ فٹبال ٹورنامنٹ سیزن ٹو کا انعقاد
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2022ء) سکھر میں شہید کہاف لیگ فٹبال ٹورنامنٹ سیزن ٹو کا انعقاد کیا گیا جس میں القریش فٹ بال کلب کی طرف سے منعقد کی گئی فٹبال ٹورنامنٹ میں قلندر، لطیف، انڈس، مہران، اجرک اور سندھ فٹبال کلب کی پانچ ٹیموں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایک تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں زاہد حسین عالم قریشی عابد حسین مشتاق شیخ محمدجنید، علی رضا، محمد بخش، ساجد حسین، ڈاکٹر عبدالخالق، جاودید شاہ، فضل الرحمن ، سکھر کی سیاسی و سماجی شخصیات ،فٹبال کلب کے آفشیلز،کھلاڑیوں اور شائقین فٹبال کی کثیر تعداد تقریب میں موجود تھی۔

اس موقع پر کھلاڑیوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہمان گرامی کا کہنا تھا کہ صحت مندانہ معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں بے حد ضروری ہیں اور اس طرح کے کھیل صحت مند معاشرے کی تشکیل کا باعث بنتے ہیں ۔ مزید انہوں نے کہا کے محدود وسائل کے باوجود فٹبال گیمز کی ترقی کیلئے آرگنائیزنگ کمیٹی کی خدمات قابل تعریف ہیں، دعا گو ہیں یہ ٹورنامنٹ فٹبال گیمز کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرے ۔ انہوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں