ضلع صوابی میں 71واں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا

منگل 14 اگست 2018 20:28

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) ضلع صوابی میں 71واں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا۔ تمام سرکاری دفاتر ، تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات پر آزادی کے حوالے سے تقریبات منعقد ہوئی اس موقع پر قومی پرچم لہرانے کے علاوہ قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا۔ اس سلسلے میںموٹر سائیکلوں پر ریلیاں نکالی گئی جب کہ صوابی موٹر ویں انٹر چینج پر جشن آزادی کے پُر مسرت موقع پر صوابی ٹریفک وارڈن پولیس نے عوام کے ساتھ مل جشن منایا اور سرسبز جھنڈے تقسیم کیے گئے ۔

عوام نے پولیس کی اس رویہ کو خوب داد دی ،صوابی پولیس اور عوام آپس میں گھل مل گئے۔پاکستان کے بانی قائد اعظم محمدعلی جناح اور پاکستان کے حصول کیلئے قربانیاں دینے والے شہیداوں کو حراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،ماضی میں بھی عوام کے تعاون سے مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آئندہ کیلئے بھی کسی بھی قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس خوشی کے موقع پر ہم عوام کے ساتھ مل جل کر اس فضاء کو مزید نکھار دیں گے اور محکمہ پولیس کی جانب سے سارے پاکستان کے عیور عوام کو جشن آزادی مبارک باد کہتے ہیں ۔ پاکستان کو حا صل کرنے کے لیے بیش بہہ قربانیاں دی گئیں، پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل آزادی ہے۔پاکستان 14اگست 1947کو معرض وجود میں آیا،پورا وطن71ویں یوم پاکستا ن منا رہا ہے ۔تھانہ صوابی میں پرچم کشائی کے تقریب میں سکول بچے اور دیگر معززیں عمائدین نے شرکت کی ماڈل پولیس سٹیشن صوابی میں زیر نگرانی ایس ایچ او صوابی قمر زمان خان پرچم کشائی کی۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں