صوابی ،پولیس کی گزشتہ ماہ کارروائیاں، متعدد افراد گرفتار، منشیات، اسلحہ برآمد کرلیا

چور چکاری ،ڈکیتی ،راہزنی ،منشیات فروشوں کا خاتمہ ہمارا عزم ،صوابی کو منشیات فری بنا کر ہی دم لیںگے، ڈی پی او

جمعرات 9 مئی 2024 21:55

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ہارون رشید خان کے سربراہی میں صوابی پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت گزشتہ ماہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن و دیگر کارروائیوں میں متعدد ملزمان کو گرفتارکر بھاری مقدار میں منشیات واسلحہ برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ اپریل میں صوابی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد کو گرفتار کر کے قبضے سے 85کلو 841گرام چرس، 2 کلو 748 گرام ہیروین، 19 کلو 732 گرام آئس اور 31 لیٹر شراب برآمد کی، 64 مجرمان اشتہاریوں سمیت انسدادِ کاروائیوں میں سینکڑوں افراد اور اوارہ گرد بھی گرفتار کر لیے گئے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں 29 عددکلاشنکوف، 01 کالاکوف،13 عدد رائفلز، 23 عددبندوقیں،255 عدد پستولیں، 02 ہزار 665 عدد کارتوس اور 01 عددخنجرز برآمد کرلیے ڈکیتی،راہزنی،چور چکاری میں ملوث 45 ملزمان کو گرفتار کرلیے ہیں،جنکے قبضے سے چھننی گئی نقدی رقم 30 لاکھ 37 ہزار روپے،سرقہ شدہ ایک عدد موٹرکار ،ایک عدد رکشہ،موبائیلز فونز اور 27 عدد موٹرسائیکلز برآمد کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہوائی فائرنگ میں مرتکب 33 افراد کو گرفتار کرکے جنکے قبضے سے 23 عدد پستول،01 عدد کلاشنکوف سمیت 72 عدد کارتوس برآمد کرلیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ہارون رشید خان نے اس حوالے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومتی احکامات کی روشنی میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرکل ایس ڈی پی اوز کی زیرنگرانی گزشتہ ماہ اپریل کے دوران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری کارروائیوں کے نتیجے میں قتل و اقدام قتل، چوری سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب متعدد مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چور چکاری ،ڈکیتی ،راہزنی اور منشیات فروشوں کا خاتمہ ہمارا عزم ہے، ہم صوابی کو منشیات فری بنا کر ہی دم لینگے، ۔ ڈی پی او صوابی نے مزید کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کے اولین فرائض میں شامل ہے۔امن وامان کے قیام کیلئے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے اور دیگر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ عوامی تعان کے بنا امن و امان کا قیام اورجرائم کا روک تھام نا ممکن ہے، لہذا عوام الناس جرائم پیشہ افراد کیخلاف صوابی پولیس کو بروقت اطلاع دے کر فرض شناس شہری ہونے کا ثبوت پیش کریں۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں