کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام اور محکموں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا ہے، کمشنر مردان

بدھ 15 مئی 2024 20:10

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) کمشنر مردان ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام اور محکموں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا ہے۔ اس سے عوام کو حکومتی اقدامات سے آگاہی ملتی ہے جبکہ سرکاری محکموں کو عوام کے مسائل کا ادراک ہو جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علی حقانی لائبریری میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی پولیس آفیسر ہارون رشید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صوابی گوہر علی، اسسٹنٹ کمشنرز، اور تمام محکموں کے افسران موجود تھے۔ کھلی کچہری کے دوران علاقے کے لوگوں نے مختلف مسائل پیش کیے۔ ان میں بجلی، مواصلات، ریونیو، اور دیگر محکموں سے متعلق مسائل شامل تھے۔متعلقہ محکموں کے افسران نے عوام کے مسائل کے جوابات دیے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔کمشنر مردان نے کھلی کچہری کے دوران کھل کر اظہار خیال کرنے پر شرکا کی تحسین کی۔ انہوں نے بعض مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کا حکم دیا اور کچھ مسائل کو متعلقہ فورمز کو بروئے کار لا کر حل کرنے کا وعدہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں