صوابی، پرمولی پولیس نے قتل مقدمہ میں مطلوب تین ملزمان گرفتار کرلئے

بدھ 15 مئی 2024 20:10

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) پرمولی پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب تین ملزمان تین دن کے اندر گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو عدد کلاشنکوف معہ درجنوں کارتوس برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مدعیہ مقدمہ (ک)نے تھانہ پرمولی میں مقدمہ درج کرتے ہوئے کہی کہ انکے شوہر مسمی بادام گل مال مویشی کو پہاڑ میں چرانے کے لیے جار رہا تھا کہ تاک میں بیھٹے ہوئے تین ملزمان آفسر حیات، نصیب روان اور نوشیروان ساکنان قمر ڈھنڈ نارنجی نے آسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے بے دردی سے قتل کردیا جس پر ڈی ایس پی سرکل رزڑ شکیل خان کی قیادت میں ایس ایچ او پرمولی انسپکٹر گوہر خان معہ نفری پولیس نے دن رات محنت کرکے پہاڑی سلسلے میں یکے بعد دیگرے کارروائیوں کے نتیجے میں مذکورہ ملزمان کو تین دنوں کے اندر اندر بامسلح دو عدد کلاشنکوف سمیت گرفتار کرلئے، وجہ عناد سابق دشمنی بتائی جاتی ہے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹرڈ ہوکر مزید تفتیش شروع کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں