اطالوی بدھ مت پیروکاروں کا پانچ سال بعد سوات کا دورہ

جمعہ 26 مارچ 2010 14:16

سوات (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔26مارچ 2010ء) اٹلی سے آنے والے بدھ مت کے پیروکاروں کے چھ رکنی وفدنے پانچ سال بعد سوات کا دورہ کیا اورمختلف مقامات پر موجود قدیم آثار دیکھے اور مذہبی رسومات ادا کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیاسے گفتگو میں وفدکا کہنا تھا کہ سوات کے عوام اور سیکورٹی فورسز کے مشکور ہیں جنہوں نے کشیدہ حالات میں ان کے مذہبی مقامات کا تحفظ کیا۔ انہوں نے بدھ مت کے پیروکاروں سے کہا کہ سوات میں حالات بہتر ہوچکے ہیں اس لئے وہ یہاں آئیں۔ سوات میں امن کی بحالی کے بعدیہ بیرون ملک سے آنے والے بدھ مت کے پیروکاروں کا پہلا دورہ تھا۔سوات میں بدھ مت کے قدیم آثار ، اسٹوپا اور قیمتی نوادرات موجود ہیں جن کو دیکھنے کے لئے سالانہ بڑی تعدادمیں بدھ مت کے پیروکار یہاں آتے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں