سوات ،گلکدہ میں گیس لیکج سے خاتون سمیت 3افراد زخمی ہوگئے

ہفتہ 29 جنوری 2022 13:54

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2022ء) سوات کے علاقے گلکدہ میں گیس لیکج سے خاتون سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ۔سیدوشریف کے نواحی علاقے گلکدہ میں سلیمان کے مکان میں گیس لیکج سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون زوجہ تیمورشدیدزخمی ہوگئی جبکہ شاہد اور ریاض معمولی زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں