بریکوٹ ، ویلیج کونسل نجیگرام کے 18بانڈا جات کو سروے میں نظرانداز کرنے اور امداد نہ ملنے کے خلاف شدید احتجاجی مظاہر ہ انتظامیہ ،اسسٹنٹ کمشنرکے ناروار رویے کے اور سروے ٹیم میں شامل لوگوں کے خلاف شدید نعرہ بازی ،چیکس کرپشن پر بھی کارروائی کا مطالبہ

منگل 17 نومبر 2015 20:37

بریکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 نومبر۔2015ء ) 26اکتوبر کے ہولناک زلزلے کے وویلیج کونسل نجیگرام کے 18بانڈا جات کو سروے میں نظرانداز کرنے اور امداد نہ ملنے کے خلاف بریکوٹ بازار میں شدید احتجاجی مظاہر ہ ہوا،مظاہرے میں بریکوٹ انتظامیہ ،اسسٹنٹ کمشنرکے ناروار رویے کے اور سروے ٹیم میں شامل لوگوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔

چیکس کرپشن پر بھی کارروائی کا مطالبہ کیاگیا ، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے وویلیج کونسل نجیگرام ناظم فضل ودود باچہ نے کہا کہ 26اکتوبر کے زلزلے میں ملک کے دیگر حصوں کی طرح ہمارا علاقہ بھی شدید متاثر ہوا ہے مگر ستم ظریفی یہی ہے کہ حکومت کی طرف سے ابھی تک کوئی سروے نہیں ہوا ہے۔پورے وویلیج کونسل نجیگرام جن میں تین گاؤں کے علاوہ اٹھارہ بانڈہ بھی شامل ہیں میں چیک دیا ہے اور ابھی تک کسی بھی متاثرہ خاندان کوٹینٹ تک نہیں دیا گیا کیونکہ کیا یہ خیرات ہے یامتاثرینکا حق ہے ،ہم بھی اس ملک کے شہری ہیں اور ہمارے ساتھ بھی ایک پاکستانی کی حیثیت سے سلوک کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بریکوٹ انتظامیہ کا رویہ بہت قابل افسوس ہے اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ کو میں نے بار بار اپنے علاقے کے متاثرین کے مسائل کے بارے میں بتایا مگر انہوں اپنا رویہ مخالفانہ رہا۔انہوں نے کہاکہ تحصیل بریکوٹ کے چیکس میں بھی خوب کرپشن ہوا ہے جو بھی اس کرپشن میں ملوث ہے ان کے خلاف فوری طور پر قانونی کاروائی کی جائے۔انہوں نے وفاقی ،صوبائی اور آرمی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ فوری طورپر یہاں کے سروے سے محروم علاقوں کا سروے کیا جائے اور صوبے دیگر علاقوں کی طرح یہاں بھی امداد دی جائے ورنہ راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں