یوم عاشورپر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے

پیر 2 اکتوبر 2017 18:17

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2017ء) ملک کے دیگر حصوں کی طرح اٹک امام بارگاہ حسینہ کینٹ سے دن 10بجے عاشورہ کا جلوس بر آمد کیا گیا سکیورٹی کے نہایت سخت انتظامات تھے جلوس کے داخلی راستوں کو مکمل خاردار تاروں بند کر دیا گیا تھا جبکہ پولیس اور تنظیم کے رضا کاران 3مقامات پر تلاشی لیکر عزادارون جلوس کو داخلے کی اجازت دیتے گئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کی عاشورہ کے جلوسوں کو سخت نگرانی میں اپنی منزل تک پہنچانے کی ہدایات ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات نے ’’اے پی پی‘{‘{ کا بتایا کہ وہ اے ڈی سی جی اکرام الحق کے ہمراہ یوم عاشورہ کو نکالے جانے والے ضلع بھر کے جلوسوں کی نگرانی کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وہ ان حساس جلوس کے مخلتف حصوں میں موجود رہے جن میں ملہو الی ، پنڈی گھیب ، جنڈ اور ڈھلیاں کے جلوس قابل ذکر ہیں میں شرکت کی اور سکیورٹی کے انتظامات پر خود جائزہ لیا جبکہ ڈی پی او اٹک نے بھی مذکورہ علاقوں کا دورہ کیا چیف سکیورٹی آفیسر محمد نعیم نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ عاشورہ کے جلوس پر 400سے زائد افسران و اہلکاران نے اپنی ڈیوٹی سر انجام دی چیف سکیورٹی آفیسر اٹک نے بتایا کہ محرام الحرام کے 10ایام میں 147جلوس بر آمد کیے گئے جن میں سے 96جلوس 9محرم الحرام تک پُر امن رہے دس محرم کو 49جلوس اٹک میں2، پنڈی گھیب میں 25، فتح جنگ میں 12، تحصیل جنڈ میں 8حسن ابدال میں 2جلوس بر آمد ہوئے جو پُر امن طور پر اپنی منزلوں پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں