سوات میں کرونا کے وار جاری ،مزید 1شخص جاںبحق

بدھ 2 جون 2021 23:32

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2021ء) سوات میں کرونا کے وار جاری ،مزید 1شخص کرونا سے جاںبحق ، جاںبحق افراد کی تعداد 326ہوگئی ،کرونا سے مزید 34متاثر،تعداد8036تک پہنچ گئی ،تفصیلات کے مطابق سوات میںکرونا سے مزید 1شخص جاںبحق ہوگیا ہے جن میں ایک کا تعلق سوات سے ہے سوات میںکرونا سے جاںبحق افراد کی تعداد 326ہوگئی سوات میں کروناسے مزید34افراد متاثر ہوگئے جس کے بعد سوات میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 8036 ہوگئی ہے سیدوشریف ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب کے مطابق اس وقت سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال میں کرونا سے متاثرہ67مریض زیر علاج ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میںکرونا سے متاثرہ7میریضوں کوصحت یابی کے بعدسیدوشریف ٹیچنگ ہسپتا ل سے فارغ کردی گیا ہے جبکہ سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال میں13نئے مریض داخل ہوگئے ہیں

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں