مالم جبہ میں پاک فوج کی جانب سے گرین پاکستان مہم کے تحت 20 ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے

جمعرات 25 اپریل 2024 21:51

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) مالم جبہ میں پاک فوج کی جانب سے گرین پاکستان مہم کے تحت اقدامات، مہم کے دوران مالم جبہ میں 20 ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے، ہم کا مقصد علاقہ کی قدرتی خوبصورتی کی حفاظت اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

مالم جبہ میں جاری گرین پاکستان مہم میں پاک فوج، محکمہ جنگلات خیبرپختونخواہ، ضلعی انتظامیہ، علاقہ کی عوام اور بڑی تعداد میں طلبائ حصہ لے رہے ہیں، پاک فوج کی جانب سے گرین پاکستان مہم کے تحت باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، دیر اور چترال میں مارچ اور اپریل میں بڑی تعداد میں پودے لگائے جا چکے ہیں، عوام بھی گرین پاکستان مہم کے انعقاد پر پاک فوج کو سراہتے ہیں

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں