سوات ،غالیگے پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی ،لاکھوں روپے مالیت کی آئس ،چرس برآمد

بدھ 15 مئی 2024 20:10

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) سوات میں غالیگے پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی آئس اور چرس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ غالیگے روشن خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران ناکہ بندی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان مطیع اللہ ولد صلاح الدین ساکن کانجو کے قبضے سے 769 گرام آئس اور رفیع اللہ ولد آرزومند ساکن رحیم آباد کے قبضے سے 110 گرام چرس اور 138 گرام آئس برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں