ْسوات ،مٹہ کے توتکے چوک میں ٹرانسفارمر میں کام کرنیوالا پیسکواہلکار فائرنگ سے زخمی ہوگیا

جمعہ 24 مئی 2024 20:55

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2024ء) سوات میں مٹہ کے توتکے چوک میں ٹرانسفارمر میں کام کرنے والا پیسکواہلکار فائرنگ سے زخمی ہوگیا ،پولیس نے ملزم کو گرفتا رکرلیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ مٹہ بخت زادہ خان کے مطابق توتکے چوک میں ٹرانسفارمر خراب ہونے پر پیسکواہلکاراسامہ احمد ولد رحمت علی کھمبے پر چڑھ کر کام کررہا تھا کہ اس دوران ملزم عبدالستار عرف نواب نے اس پر فائر کھول دیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم مبینہ طور پر نشے میں دھت تھا ۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتا رکرلیا ۔مجروح کو فوری طبی امداد کے لئے مٹہ اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں