ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس کا چوکی مندور کااچانک معائنہ

سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ، افسران ، جوانوں کو ہدایات جاری کیں

ہفتہ 25 مئی 2024 21:15

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2024ء) ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس نے موجودہ حالات کے پیش نظر چوکی مندور کااچانک معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

جہاں انہوں چوکی کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی کے حوالے سے آن ڈیوٹی پولیس جوانوں کا اپنے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انہوں نے چوکی مندور کی زیر تعمیر بلڈنگ کا بھی دورہ کیا۔ جہاں پر انہوں نے بلڈنگ پر جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ ٹھیکدار کو تعمیراتی کام کی کوالٹی میں بہتری اور جاری کام میں مذید تیزی لانے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں