سوات ،چارباغ پولیس کی کارروائی ،دکانداروں کیساتھ فراڈ کرنیوالے گروہ کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 25 مئی 2024 21:15

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2024ء) سوات میں چارباغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دکانداروں کے ساتھ فراڈ کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ فراڈی گروپ میں خواتین بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز منگلور سید آباد کے میں ملز م سیف الرحمان جس کے ساتھ خواتین بھی کار میں سوار تھیں نے ایک دکاندارسے 5 ہزار روپے کا نوٹ دکھاکر واپس لے لیا اوراس سے واپس 4 ہزار 7 سو روپے مانگے اور میری مزاحمت پر موٹر کار میں سوار افراد بھاگنے کی کوشش کررہے تھے کہ پولیس نے بروقت پکڑلئے ۔ایس ایچ او چارباغ داور خان نے کے مطابق ملزمان کو گرفتا رکرکے ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں