سوات،پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

اتوار 26 مئی 2024 20:20

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2024ء) سوات میں چپریال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم کوگرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چپریال ایاز خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر مطلوب اشتہاری ملزم رشید خان ولد اکبر خان ساکن گل بانڈہ برشور کو گرفتار کرلیا ۔ملزم کے قبضے سے ایک عدد ایس ایم جی اور ایک عدد پستول بمعہ 25 عدد کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں