سیاب خان ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سوات کے صدر منتخب ہو گئے

جمعرات 4 اپریل 2024 15:00

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2024ء) سیاب خان ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سوات کے آئندہ چار برس کے لئے صدر منتخب ہو گئے جبکہ محمد اقبال اور فیاض احمد بالترتیب سیکرٹری اور خزانچی ہونگے۔

(جاری ہے)

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد اوریوتھ فٹ بال اکیڈمی سوات کے ہیڈ کوچ محمد ایاز خان نے سیاب خان کو ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سوات کے آئندہ چار برس کے لئے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ سیاب خان ضلعی سطح پر فٹ بال کی ترقی کے اقدامات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں