ٹنڈومحمدخان کے علاقے سومرا محلہ کے رہائشیوں کا گندا پانی جمع ہونے کے خلاف پھلیلی پل پر احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 19 نومبر 2021 16:51

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2021ء) ٹنڈومحمدخان کے علاقے سومرا محلہ کے درجنوں رہائشیوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی اور علاقے میں گٹروں کا گندہ پانی جمع ہونے کے خلاف پھلیلی پل پر احتجاجی مظاہرہ کر کے سخت نعرے بازی کی گئی اس موقع پر ایاز سومرو ، ندیم سومرو اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ سومرا محلہ میں گزشتہ چار روز سے ڈرینیج کا گندہ پانی جمع ہے جس کے باعث علاقے کے رہائشیوں کو آمد و رفت کے سلسلے میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے جبکہ بچوں کو اسکول جانے کے لئے بھی پریشانی ہو رہی ہے محکمہ پبلک ہیلتھ ٹنڈومحمدخان کی نااہلی کی وجہ سے سومرا محلہ میں ڈرینج کا گندہ پانی ہونا روز کا معمول بن گیا ہے محکمہ ہیلتھ میں کرپشن کے باعث ٹنڈومحمدخان شہر کی تمام ڈرینج اسکیمیں مکمل طور پر ناکام اور تباہ و برباد ہو چکی ہیں ہر ماہ ڈرینیج اور دیگر اسکیموں کے نام پر لاکھوں روپے مالیت کا تیل استعمال کیا جارہا ہے انہوں نے وزیر اعلی سندھ ،محتسب اعلی ، کمشنر حیدرآباد اور اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر سومرا محلہ سے ڈرینج کا گندہ پانی جلد نکالا جائے اور محکمہ پبلک ہیلتھ میں ہونے ولی کرپشن کا سدباب کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں