ٹنڈو محمد خان پولیس کی مختلف کارروائیاں ،5ملزمان گرفتار ،کچی شراب اور منشیات برآمد

منگل 1 فروری 2022 16:46

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2022ء) ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عبداللہ میمن کے ہدایت پر سٹی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او ریاض احمد بجارانی، سب انسپکٹر اسماعیل مشہوری اور ہیڈ محرر سید ظہیر شاہ نے دیگر نفری کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں پاندھی واہ ،ملاکاتیار روڈ ، بخاری آئل فیلڈ، گاں حسین خان لغاری لنک روڈ اور گاں بھورو ٹھاکر کے قریب پانچ الگ الگ کارروائیاں کر کے 5 افراد علی نوناری ،تلسی کولہی ، فیاض میر جت ، راجو کولہی اور علی محمد خاصخیلی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 500 لیٹر سے زائد غیر تیار شدہ کچی شراب اور شراب بنانے میں استعمال ہو نے والا سامان اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کے چالان کر دیا گیا ہے دوسری جانب شیخ بھرکیو پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران گاں باقر نظامانی بائے پاس کے قریب کاروائی کر کے ایک ملزم ارباب خاصخیلی کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی ملاکاتیار پولیس نے گشت کے دوران وسی ملوک شاھ چوک مسافر خانے پر کاروائی کر کے ایک شخص دلشاد سمے پوٹو کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے 10 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی جب کہ آباگار پولیس نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ گاں حسن علی نہر میں کاروائی کر کیا یک ملزم قاضو کولہی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 40 لیٹر دیسی شراب اور دیگر شراب بنانے کی اشیا برآمد کر لیں اور تمام ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے چالان کر دیاگیا ہے

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں