تیز رفتار ٹرک اور ایمبولینس میں تصادم ،2خواتین شدید زخمی ،ڈرائیور زیر حراست

بدھ 15 ستمبر 2021 20:58

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2021ء) ٹنڈومحمدخان روڈ پر سجاول چوک کے قریب تیز رفتار ٹرک اور ایمبولینس میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں ایمبولینس میں سوار دوخواتین شریمتی رموں اور شریمتی باری شدید زخمی ہوگئیں اطلاع ملنے پر سٹی پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر دونوں زخمی خواتین کو سول اسپتال ٹنڈومحمدخان منتقل کیا جب کہ پولیس نے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ ٹنڈوغلام حیدر کے قریب المدینہ بائی پاس کے قریب چانگ برادری کے دو گروپوں میں معمولی بات پر جھگڑا ہو گیا جس میں ڈنڈے لگنے کے باعث دو نوجوان بھائی غلام مصفطی چانگ اور لونگ چانگ شدید زخمی ہوئے دونوں زخمیوں کو سول اسپتال ٹنڈومحمدخان منتقل کیا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال حیدرآباد داخل کرایا گیا جب کہ دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کے خلاف ٹنڈوغلام حیدر پولیس اسٹیشن میں این سی رپورٹ داخل کرائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں