پاکستان سمیت دنیا بھر میں غربت کے خاتمے کا عالمی دن17اکتوبر کو منایا جائے گا

اتوار 13 اکتوبر 2019 13:50

ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں غربت کے خاتمے کا عالمی دن17اکتوبر کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصددنیا بھر سے غربت کے خاتمے کیلئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینا ہے اس دن کی مناسبت سے مختلف این جی اوز کی جانب سے سیمینارزاور سپموزیم منعقد ہوں گے جس میں ماہرین غربت کے خاتمے کیلئے تجاویز پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک عالمی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق اس کرہ ارض پرغربت کے باعث روزانہ ایک ارب انسان بھوکے سوتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام غربت کے خاتمے کا یہ عالمی دن دنیا بھر میں 1992ء سے لے کر اب تک ہر سال17اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں