دھابیجی پائپ لائن پھٹ گئی،6کروڑ گیلن پانی کی فراہمی معطل

اتوار 25 اپریل 2010 12:44

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔25اپریل۔2010ء) ٹھٹھہ دھابیجی میں کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی ہے ۔ جس کی وجہ سے شہر کو چھ کروڑ گیلن پانی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

ٹھٹٹہ سے پانی کی سپلائی منقطع ہونے کی وجہ سے بن قاسم ، لانڈھی ٹاؤن ، گلشن اقبال ، گڈاپ ٹاؤن ، نارتھ ناظم آبادٹاؤن سمیت دیگر علاقوں کوپانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ۔ واٹربورڈ نے متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیاہے ۔ پائپ لائن کی مرمت میں اڑتالیس گھنٹے لگ سکتے ہیں ۔دوسری جانب بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بھی متعدد پمپنگ اسٹیشنز پر پانی پمپ نہیں کیاجاسکاہے ۔ واٹربورڈ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی احتیاط سے استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں