پاکستان سمیت دنیا بھر میں سبزی خوروں کا عالمی دن یکم اکتوبر کو منایا جائے گا

بدھ 25 ستمبر 2019 13:10

ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سبزی خوروں کا عالمی دن یکم اکتوبر کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد صحت و تندرستی کیلئے گوشت خوری کم کرکے خوراک میںسبزیوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔سبزی خوروں کا عالمی دن سب سے پہلی1977ء میں منایا گیا۔

(جاری ہے)

ماہرین صحت کے مطابق حد سے زیادہ گوشت خوری سے شریانیں تنگ جبکہ ہائی بلڈ پریشر ،دل کے امراض،ذیابیطس اور فالج کے خطرات بڑھ جاتے ہیں اس لیے گوشت کی بجائے خوراک میں تازہ سبزیوں کا استعمال صحت کیلئے انتہائی مفید ہے تازہ سبزیوں پر مشتمل خوراک کے استعمال سے کینسر،فالج سمیت دل کی بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں