ٹھٹھہ صادق آباد،دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4ڈاکو پوسٹ آفس کے عملہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار

منگل 8 مارچ 2022 17:11

ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2022ء) دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4مسلح ڈاکو پوسٹ آفس کے عملہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق صوبہ پنجاب کی تحصیل جہانیاں کے مضافاتی قصبہ ٹھٹھہ صادق آباد کے علاقہ چک136دس آر میں 2موٹر سائیکلوں پر سوار 4مسلح ڈاکوئوں نے پوسٹ آفس عملہ کو یرغمال بنا کر پانچ لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹ لی اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی جہانیاں زاہد حسین اور ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد ذاکر گجر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ،علاقہ بھر کی ناکہ بندی کروا دی گئی تاہم ڈاکوئوں کا سراغ نہ مل سکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں