سجاول میں ایک ہفتے میں دوسرے ایس پی کا تبادلہ

ایس پی توقیر محمد نعیم کی جگہ اب سجاول میں ایس پی سید امداد شاہ کو تعینات کردیاگیا

منگل 20 اپریل 2021 00:00

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2021ء) سجاول میں ایک ہفتے میں دوسرے ایس پی کا تبادلہ کیاگیاہے، ایس پی توقیر محمد نعیم کی جگہ اب سجاول میں ایس پی سید امداد شاہ کو تعینات کردیاگیاہے، تیرہ اپریل کو آئی جی آفس سندہ کے لیٹرمیں ایس پی سجاول الطاف حسین کو فوری تبادلہ کرکے سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیاتھا، جبکہ ایس پی انٹیلیجنس اسپیشل برانچ توقیرمحمد نعیم کو سجاول میں ایس پی تعینات کیاگیاتھا، مذکورہ لیٹرپر ایس پی الطاف حسین نے ایس پی کی چارج چھوڑدی تھی، تاہم توقیر محمد نعیم نے چارج نہیں سنبھالا،جس کے بعد گذشتہ سترہ اپریل کوجاری ہونے والے لیٹرمیں سجاول کے ایس پی کی خالی سیٹ پر سید امداد شاہ کو ایس پی تعینات کیاگیاہے، جو پہلے بھی سجاول میں مقرر رہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سجاول میں منشیات اور جرائم کے اضافے اور امن امان کے متعلق مختلف شہروں میں احتجاجات کی شکایات پر ایس پی الطاف حسین کو ہٹایاگیاجبکہ توقیرمحمد نعیم سجاول میں جوائن نہ کرسکے،ذرائع کا کہناہے کہ سیاسی فرمائش پر ایس پی امداد شاہ کو دوبارہ سجاول میں تعینات کردیاگیاہے۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں