پولیس نے شاہ عقیق اور چوہڑجمالی میں آپریشن کرکے کراچی کے رہائشی 35نشئی افراد کو حراست میں لیکر ایدھی سینٹر میں جمع کرادیا

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:50

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) پولیس نے شاہ عقیق اور چوہڑجمالی میں آپریشن کرکے کراچی کے رہائشی 35نشئی افراد کو حراست میں لیکر ایدھی سینٹر میں جمع کرادیاہے ، چوہڑجمالی تھانے پر پکڑے گئے نشئی افراد نے بتایاکہ کراچی میں مختلف علاقوں سے پولیس نے دوسوسے زائد نشئی اور دماغی مفلوج و غریب افراد کو پکڑ رات میں دوبسوں میں بھرکر سجاول ضلع کیساحلی علاقے کی درگاہ شاہ عقیق پر چھوڑ گئے تھے جہاں سے وہ نشے کھانے پانی کی تلاش میں نکل کھڑے ہوئے ، چوہڑجمالی میں اچانک غیرمقامی نشئی افراد کی بہتات دیکھ کر شہریوں نے پولیس کو اطلاع کی ایس ایچ او شاہ نواز اوٹھو نے بتایاکہ شہریوں کی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے ایسے پنتیس افراد کو حراست میں لیکر ایدھی سینٹر سپرھائی کراچی میں جمع کرادیاگیاہے ، تاہم انہوں نے کراچی پولیس کی کاروائی پر موقف دینے سے انکار کیاہے ، واضع رہے کہ ساحلی علاقے میں شاہ عقیق کی درگاہ پر کراچی سے بڑے پیمانے پر زائرین آتے ہیں ، اور نشئی افراد بھی یہاں کا رخ کرتے ہیں ، کچھ وقت رہنے کے بعد غائب ہوجاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تاہم حال ہی میں اتنی بڑی تعداد میں نشئیوں کا اس علاقے میں جمع ہونے پر شہریوں نے پولیس کو اطلاع کی جس پر یہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں