سجاول، بزرگ استاد اور جے یوآئی تعلقہ کے امیر مفتی نذیراحمد عمرانی شدید علالت کے باعث کراچی اسپتال میں زیرعلاج

جمعرات 20 جنوری 2022 00:52

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2022ء) سجاول کے بزرگ استاد اور جے یوآئی تعلقہ سجاول کے امیر مفتی نذیراحمد عمرانی شدید علالت کے باعث کراچی اسپتال میں زیرعلاج ہیں، گذشتہ روز گردوں کی شدید تکلیف کے باعث انہیں کراچی ایس آئی یوٹی میں منتقل کیاگیاہے جہاں پر ان کا علاج جاری ہے، ان کے ساتھ موجود جے یوآئی سجاول تعلقہ جنرل سیکریٹری مولانامحمد اشرف میمن نے بتایاکہ شدید تکلیف کے باعث ڈاکٹرس نے فوری ڈائلاسز تجویز کیاہے، علاوہ ازیں انہیں شوگر کا بھی عارضہ لاحق ہے، مفتی نذیراحمد عمرانی وسیع حلقہ احباب رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

حافظ قرآن اور سجاول میں معروف دینی مدرسہ الہاشمیہ میں گذشتہ پینتالیس سال سے قرآن وحدیث کی درس و تدریس سے وابستہ ہیں اور ان کیہزاروں شاگرد ہیں،جبکہ ہزاروں فتوے جاری کئے ہیں، علاقے کی سیاست کے حوالے سے بھی ان کا اہم مقام ہے، جے یوآئی رہنمائوں مولاناغلام حسین، مولاناعبدالرزاق کھٹی، ابو صفی اللہ اور دیگر نے تمام حلقہ احباب سے مفتی نذیراحمد عمرانی کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی اپیل کی ہی

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں