سکھر میںغیر قانونی مویشی منڈیاں قائم ، میں جانوروں کی خریداری کیلئے بھائو تائو عروج پر، خریداروں کا رش

ہفتہ 18 جون 2022 00:03

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2022ء) سکھر انتظامیہ کی جانب سے مویشی منڈی کی نیلامی نہ ہو سکی ، عید الضحیٰ کے دن قریب آتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم ، مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریداری کیلئے بھائو تائو عروج پر، منڈیوں میں خریداروں کا رش امنڈ آیا ، تفصیلات کے مطابق عید الضحیٰ کے موقع پر سکھر انتظامیہ کی جانب سے مویشی منڈی لگانے کی نیلامی کی جاتی ہے لیکن عید قربان کے دن قریب ا?چکے ہیں اور سکھر انتظامیہ کی جانب سے ابتک مویشی منڈی کا اعلان نہیں کیا جا سکا ہے سکھر اور اسکے گرد نواح سمیت دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے مویشی مالکان نے منڈی قائم نہ ہونے پر شہر کے مختلف علاقوں سمیت بازاروں میں از خود مویشی منڈیاں قائم کر دی ہے جہاں مویشوں کے رش کیساتھ خریداروں کا بھی رش امنڈ آیا ہے اور مویشی منڈیوں میںجانوروں کی خریداری کیلئے بھاؤ تاؤجاری ہے سکھر شہر میں قائم غیرقانونی مویشی منڈیوں سمیت بازاروں میں جانوروں کی بلاخو ف و خطر فروخت جاری ہے شہری و سماجی حلقوں میں اس حوالے سے تشویش پائی جا رہی ہے شہری و سماجی حلقوں نے سکھر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے شہر میں قائم مویشی منڈیوں کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے اورتجارتی و کاروباری مرکز سمیت سڑکوںپر مویشی کی خریداری اور فروخت پر پابندی عائد کی جائے۔

#

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں