پرائس کنٹرول کمیٹی اوتھل کا اجلاس

اوتھل کے شہریوں کو روزمرہ کے استعمال کی اشیاء خوردونوش میں ہر صورت ریلیف فراہم کروانے کے لیئے سخت اقدام اٹھایا جائے اور کسی بھی دکاندارکو من مانی کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید یاسین اختر

منگل 14 مئی 2024 20:05

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) پرائس کنٹرول کمیٹی اوتھل کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)لسبیلہ سید یاسین اختر کی صدارت میں منعقد اجلاس میں نائب تحصیلدار اوتھل عطاء اللہ جاموٹ سمیت شہر کے مختلف دکانداروں کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول کمیٹی اوتھل کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) لسبیلہ سیدیاسین اختر کی صدارت میں کانفرنس ہال اوتھل میں منعقد ہوا.جس میں نائب تحصیلدار اوتھل عطاء اللہ جاموٹ،محاسب سیف اللہ رونجھو،میونسپل کمیٹی اوتھل کے انجینئر عبدالغفارمگسی،محکمہ لائیواسٹاک اوتھل کے اہلکار محمدانورگدور سمیت شہرکے مختلف دکانداروں کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)لسبیلہ سیدیاسین اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوتھل کے شہریوں کو روزمرہ کے استعمال کی اشیاء خوردونوش میں ہر صورت ریلیف فراہم کروانے کے لیئے سخت اقدام اٹھایا جائے اور کسی بھی دکاندارکو من مانی کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے دکانداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں.شہر میں کسی دکاندار کو منافع خوری اور گراں فروشی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی.شہر کے دکاندار پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سیجاری کردہ نرخ نامہ کو اپنی دکانوں میں نمایاں جگہ پر آویزاں کریں. خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں منافع خوری اور گراں فروشی روکنے کے لیئے شہری پرائس کنٹرول کمیٹی اوتھل کے ساتھ تعاون کریںاور منافع خوری اور گراں فروشی کی براہ راست شکایات درج کرائیں منافع خوروں اور گراں فروشوں کے خلاف بھر پور کارروائی ہوگی۔اجلاس میں دکانداروں کے نمائندوں غلام حیدرشیخ، گران خان، ظفرعلی خاصخیلی،قادربخش خاصخیلی و دیگر موجود تھے۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں