اوتھل اور جیونی سے اعلیٰ کوالٹی کی چرس چھالیہ سگریٹ اور گٹکا برآمد،تر جما ن پاکستان کاسٹ گارڈز

جمعرات 23 مئی 2024 20:05

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) پاکستان کوسٹ گارڈز انسداد منشیات اور اسمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں اوتھل اور جیونی کے علاقے میں کاروائیا ں، اعلیٰ کوالٹی کی چرس، چھالیہ، سگریٹ اور گٹکا برآمد،منشیات اور اسمگلنگ ایک ناسور ہے جس کا قلع قمع کیا جائے گا۔پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی انٹیلی جنس ذرائع کی بنیاد پراوتھل (بلوچستان) کے علاقے ناکہ کھاری روڈ چیک پر معمول کی چیکنگ کے دوران کوئٹہ سے کراچی آنے والی المسلم کوچ سے 9کلو چرس بر آمد کر لی گئی۔

اسی طرح کی ایک اور چیکنگ کے دوران المحمود کمپنی کی کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ سے 4700کلو گرام مکس چھالیہ برآمد ہوئی۔ ایک اور معمول کی چیکنگ کے دورا ن جیونی کوسٹل ہائی و ے روڈ چیک پر ایک سنگل کیبن گاڑی سے سگریٹ کے 680 ڈنڈے اور گٹکا کے 45تھیلے بر آمد کرلیئے۔

(جاری ہے)

پاکستان کوسٹ گارڈز نے برآمد شدہ چرس، چھالیہ، سگریٹ اور گٹکا قبضے میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔ یاد رہے کہ ماضی میں بھی المحمود ٹرانسپورٹ کمپنی کی مسافر کوچز اسمگلنگ میں ملوث رہی ہیں۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں